
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈبل روٹی میں پھپھوندی نکلنے پر صارف عدالت کی جانب سے کمپنیوں پر عائد جرمانوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے کمپنیوں کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد صارف عدالت کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے شکایت کنندہ پر مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ صارف عدالت کی جانب سے کمپنیوں پر عائد ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی واپس کیا جائے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق شکایت کنندہ اورنگزیب نے 2019 میں تین مختلف کمپنیوں کی ڈبل روٹی میں پھپھوندی کی موجودگی کے خلاف صارف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
