
مشہد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اس سے پہلے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضوں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا،بچے، بڑے، بوڑھے ، جوان اور خواتین سب نے ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔جلوس کے شرکاء نے ایرانی پرچم، تصاویر اور انتقام کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔
