لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے فیز کی اصولی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے فیز کی اصولی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے دیہی علاقوں کی بہتری سے متعلق مثالی گاؤں اور صاف پانی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے مزید 7500 دیہات کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 485 دیہات پر کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے کے تحت دیہات میں واٹر سپلائی، سولر سسٹم ٹیوب ویلز، نکاسی آب کے نظام اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران خوشاب اور چشتیاں میں بوٹلنگ پلانٹس کی تکمیل اور راجن پور میں واٹر سپلائی سکیم کو 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
