
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف سے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کروشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔
