
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے یومِ شہدائے کشمیر پر 22 شہدائے 1931ء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر فوری بند کرے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور فوجی محاصرہ ختم کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بند کرے، 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ بھارتی اقدامات غیر قانونی تھے۔
