بلوچستان میں آپریشن شعبان پوری طاقت سے جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 114 ہوگئی

توانائی Jul 14, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ”شعبان“ کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج ہلاک کردیئے۔ پانچ جولائی سے اب تک مارے گئے امن دشمنوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بھارت کی پراکسی فتنہ الخوارج پر زمین تنگ کردی گئی، سیکیورٹی فورسزکیجانب سےخوارجیوں کو فضائی اورزمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایاجارہا ہے، مختلف علاقوں میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ کارروائی جولائی 2026 کے بالکل آغاز میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی۔ وہاں واقع مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں نو بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، اس حملے کے فوراً بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے پورے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں