پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

سائنس Nov 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایل پی جی سیکٹر کو ترقی دینے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے نئی پالیسی کے تحت چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر کر دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کو کراچی میں ایل پی جی پلانٹ اور جدید سٹوریج سہولیات قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ نئی ایل پی جی پالیسی بھی چینی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فریق اپنے سرمایہ کاروں سے مشاورت اور رابطوں کے بعد پاکستان کو اس منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان میں ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ سٹریٹجک اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کیلئے ایل پی جی کی فراہمی میں صرف ایک ملک پر انحصار کرنا مناسب نہیں، اس لئے متبادل ذرائع اور مؤثر اسٹوریج نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے چین کو پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی جا چکی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں