مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

سافٹ ویئر Jul 10, 2026 IDOPRESS

مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعےکے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ نکلے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لےکر شواہد اکٹھےکرنا شروع کر دیے۔حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئےکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی، بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں