
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دست بازو رہنے والی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ علی جناحؒ کی 59ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو پیدا ہوئیں، پیشے کے اعتبار سے وہ ڈینٹل سرجن تھیں، مگر اپنی زندگی پاکستان کے قیام اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے تحریکِ پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر کی مسلم خواتین کو تحریکِ آزادی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے متحرک کیا، ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں قوم نے انہیں ’’مادرِ ملت‘‘ کا خطاب دیا۔
