
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرک کے علاقے خٹک ڈیم کے قریب کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد زاہد گروپ سے تعلق رکھتے تھے جو متعدد پولیس افسران کی شہادت میں ملوث تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کرک اور ایس پی صدر کوہاٹ آپریشن کے دوران موقع پر موجود رہے۔
