راجو جمیل نے ہانیہ عامر کا صدقہ کیوں دیا تھا؟ اداکار نے بتا دیا

سافٹ ویئر Jul 11, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راجو جمیل نے اداکارہ ہانیہ عامر کا صدقہ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راجو جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیرل’انا‘ کی شوٹنگ کے دوران میں ہانیہ عامر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا، وہ کمال کی اداکارہ ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے اس ڈرامے کے ایک بہت مشکل اور طویل دورانیے کے منظر کی شوٹنگ صرف ون ٹیک میں مکمل کروائی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہانیہ عامر نے اس مشکل منظر کی شوٹنگ ون ٹیک میں مکمل کروا دی تو میں اٹھا، میں نے اپنی جیب سے 1 ہزار روپے کا نوٹ نکالا اور اداکارہ کے سر پر سے وار کر ان کا صدقہ دیا۔

راجو جمیل نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر نے شاندار اداکاری سے اس وقت سیٹ پر ہم سب کو حیران کر دیا تھا اور ایک سینئر اداکار کا کام ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرے جو اچھا کام کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں