عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

سافٹ ویئر Jul 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا، مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کوجدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو،صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔ منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو بھی تقویت دے گا۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور نظام زیادہ مستحکم ہوگا، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں