
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم کی انتقال سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر سے کی گئی گفتگو سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے بتایا کہ ہفتے کی رات گراہم نے صدر ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی اور انہیں اپنے حالیہ یوکرین کے دورے اور روس پر پابندیوں سے متعلق اس بل کے بارے میں آگاہ کیا، جسے وہ جلد سینیٹ میں پیش کرنا چاہتے تھے۔
ٹرمپ نے انہیں بتایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایک اور حملے کے بعد وہ ایران کے خلاف نئے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
گراہم ان اہم شخصیات میں شامل تھے جن سے صدر ٹرمپ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات، خصوصاً ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے باقاعدگی سے مشورہ کرتے تھے۔
