
بینکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں واقع ایک بار میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تھائی حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فائر بریگیڈ کو پیر کی شب تقریباً 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی، امدادی اہلکار جب موقع پر پہنچے تو بار کے مرکزی دروازے سے شعلے بھڑک رہے تھے اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے چیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی، جبکہ بعض افراد کے کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی تھی۔
