مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار،وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا

سافٹ ویئر Jul 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا،وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرولولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرلیں،وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کرے گی،وفاقی آئینی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ انتظامی معاملات کا فیصلہ متعلقہ ریگولیٹری باڈیزکریں گی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے میں کئی نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا، نظرثانی درخواست دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا، فیصلے میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانے میں ذکر نہ تھا،ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا۔

وکیل احسن بھون نے کہاکہ عدالت نے کیس بہت اچھے سے پڑھا ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں،جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے،الف لیلیٰ کی کہانی فیصلے میں نہیں لکھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں