یکم مارچ کو کویت کی شعیبہ بندرگاہ پر ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے: امریکی اخبار

عی Jul 14, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے دوران یکم مارچ کو کویت کی شعیبہ بندرگاہ پر ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی اخبار نے بتایا کہ ایران امریکاجنگ کے دوسرے روز کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ زخمی امریکی فوجیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی، یہ حملہ امریکی فوج کیلئے اس جنگ کا مہنگا ترین حملہ ثابت ہوا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملےمیں بچ جانے والے اہلکاروں کے مطابق امریکی جرنیلوں نے وارننگ کو نظرانداز کیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی کمانڈروں کو وارننگ دی گئی تھی کہ نشانہ بنائی جانے والی تنصیب غیر محفوظ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں