مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

عی Jul 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے پرتگال کے سفیر کی لاہور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا، پرتگالی سفیر پالو ڈومینگوز نے پاکستان خصوصاً لاہور کے پکوان اور اہل لاہور کی مہمان نوازی، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دی، ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان پرتگ بزنس فورم قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں