
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سموں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بلوچستان میں غیر قانونی طور پر سموں کی فروخت اور رجسٹریشن سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی 7 فرنچائزز نے پنجاب کے شہریوں کے نام پر تقریباً 2 ہزار سمیں فعال کیں۔
رپورٹ کے مطابق فراڈ ثابت ہونے کے باوجود متعلقہ فرنچائزز کو صرف شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، تاہم نہ ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور نہ ہی کوئی جرمانہ عائد کیا گیا۔
