لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر تنازع برقرار، مہنگے داموں فروخت

عی Jul 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سرکاری نرخ کے باوجود روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ شہر میں سرکاری قیمت 16 روپے ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ روٹی کا وزن بھی کم اور معیار بھی غیر معیاری ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سادہ نان کی قیمت بھی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا، آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔

حکام کے مطابق روٹی اور نان کے مقررہ وزن اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

ادھر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ آٹا، میدہ، ایل پی جی اور شاپنگ بیگز کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ سادہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں