
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کاکہنا ہےکہ ملک کے 7 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے،جہاں متعددسڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچےتباہ ہوچکےہیں،جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب سےسات اضلاع میں صورتحال خراب ہے،متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہوچکی،سب سے زیادہ اموات کاکس بازار سب سے زیادہ متاثرہ ضلع میں ہوئیں۔
حکام کے مطابق 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں محصورہیں،جنہیں محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی فوج،بحریہ اوردیگر امدادی ادارےکشتیوں کے ذریعے متاثرہ اوردوردراز علاقوں میں خوراک، پینےکا صاف پانی، ادویات اور طبی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔
