نان بائیوں کا روٹی کی قیمت میں 9روپے اور نان کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان 

حیاتیات Jul 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نام بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نام بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 9روپے اور نان کی قیمت میں 10 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد روٹی 25 روپے کی اور نان 35 روپے کا ہو گیا ہے۔

نام بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے کا ہے، اگر حکومت نے ان کی قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے دی تو تندور بند کردیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ گندم کے ریٹ کم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر کوئٹہ میں 20 کلو آٹا 2800 روپے کا ہوگیا جبکہ تندور پر روٹی 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں