بینک اکاؤنٹ منجمد کیس؛ عارف علوی کی درخواست این سی سی آئی اے نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

توانائی Jul 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کی درخواست پراین سی سی آئی اے نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بار بار مہلت مانگنے پر سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے پر اظہار برہمی کیا، این سی سی آئی اے نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے یہی موقف اپنایا جاتا ہے،ڈی جی کی 2بارطلبی کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا،عدالت نے این سی سی آئی اے کو جواب کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈاکٹر عارف علوی کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بحال کئے جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں