
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ بلوچستان پر حملے کا تسلسل ہے، ہمارے جوان قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں،شہدا کی وجہ سے دنیا آج ہمیں امن کا پیامبر سمجھ رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ سے پیغام امن کمیٹی نے کراچی میں ملاقات کی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی اور دیگر نے گفتگو کی۔
اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی کاکہناتھا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مشن ملک میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، علماء، مشائخ اور اقلیتی رہنما فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کریں،ان کاکہناتھا کہ سندھ کی مذہبی روا داری پورے پاکستان کیلئے مثالی ہے،سندھ حکومت کی جانب سے بین المذاہب مکالمے کا فروغ قابل تحسین ہے۔
